اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی حریف ہلیری کلنٹن پر بار بار تنقید کے بعد ایک اورالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس انتخابات میں دھاندلی کرانا چاہتے ہیں اورامریکہ کی کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں دھاندلی بالکل عام بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، یقین کریں، انتخابات میں بہت دھاندلی ہوتی ہے، کبھی آپ نے ان لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ دھاندلی نہیں ہوتی۔
ٹرمپ نے کہا کہ دس سال قبل مرنے والے بھی ان انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن بھی ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں، کئی شہر کرپٹ ہیں، جہاں ووٹر فراڈ بہت عام ہے۔
.......
/169